Add Poetry

تعلیم یافتہ تو قوموں کو ہے بنانا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai

تعلیم یافتہ تو قوموں کو ہے بنانا
پیدا شعور ان میں کرکے ہی ہے دکھانا

قوموں کی تو وراثت نہ مال و زر ہی ہوتی
انسان ہوں بھلے بس اس کی مہم چلانا

جس گھر میں دین نہ ہو تو نسلیں تباہ ہوں گی
بے دینی کی ہواؤں سے نسلوں کو ہے بچانا

پتھر کے تو مقدر کا فیصلہ وہ کرتا
اسود کسے بنانا ٹھوکر پہ کس کو لانا

دیکھو یہ جو پرندے اڑتے بلندیوں پر
نیچے ہی رہتی گردن گن عجز کا ہے پانا

اس کو تلاش کرنا کیوں کر چمن دمن میں
اپنی نگاہ دل کو تو بینا ہی ہے بنانا
 

Rate it:
Views: 186
20 Aug, 2024
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets