کلیوں میں
بہاروں میں
تتلیوں کے رنگوں میں
مہکتے ہوۓ پھولوں میں
چمکتے ہوۓ ستاروں میں
نیلے آسمان میں
گاؤں کی پنکھڑیوں میں
سورج کی کرنوں میں
چودویں رات میں
چاند کی چاندنی میں
میں نے صرف تمیہں تلاشا ہے
ہوا کی بلندیوں میں
دلکش نظاروں میں
سمندر کی روانی میں
خاموش کھڑے پانی میں
دن کے اجالوں میں
رات کی تاریکی میں
لوگوں ے ہجوم میں
محفل کی تنہائ میں
سرمئ شام میں
تنہائ کی آک میں
تپتی دھوپ میں
سردیوں کی شاموں میں
پیڑ کی چھاؤں میں
گلیوں اور بازاروں میں
سارے جہاں میں
میں نے تمیہں تلاشا ھے
صرف تمیہں ماں
صرف تمیہں ماں