Add Poetry

تم آؤ ۔ ۔ ۔ ۔

Poet: Ishfaq By: Muhammad Ishfaq, Sangla Hill

کہتی ہے دل کی آس تم آؤ
بجھے نینوں کی پیاس تم آؤ

دکھ سب سہہ چکا اب تیرے لئے
خوشیاں ہیں میرے پاس تم آؤ

پلٹ کر دیکھو کہ تیرے بعد
کوئی بہت ہے اداس تم آؤ

تجھ بن نہیں لگتا کہ جی رہے ہیں
جدائی آئی نہیں راس تم آؤ

تم شہر میں رہ کر بھلے نہ ملو
ہوتا ہے قربت کا احساس تم آؤ

بہت یاد آتی ہے تیری یاد کے ساتھ
تیرے لہجے کی مٹھاس تم آؤ

Rate it:
Views: 426
01 Jul, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets