Add Poetry

تم ہومیرا پیار سجن

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

تم ہومیرا پیار سجن
من سے ہے اقرار سجن

تم ہو ساگر ، یار سجن
مجھ کو لگا دو پار سجن

تم کشتی ، تم ہی پتوار
تم ہی کھیون ہار سجن

جیون تو ہے دکھ کی دھوپ
تم ہو شجر چھتنار سجن

میرے اور تمہارے بیچ
کوئی نہیں دیوار سجن

تم بندیا ، تم کاجل ہو
تم ہو روپ سنگھار سجن

آنکھیں ہر پل مانگے ہیں
تیرا ہی دیدار سجن

میرے من کے باغ میں ہے
تیری ہی مہکار سجن

تیری راہ میں مٹنا ہے
کچھ بھی کہے سنسار سجن

‏صرف تمہاری ہے صدف
رکھنا تم "اتبار" سجن
 

Rate it:
Views: 514
24 Jan, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets