Add Poetry

تمہیں جینے میں آسانی بہت ہے

Poet: کمار وشواس By: Umair Khan, Kolkata
Tumhe Jeene Mein Aasani Bahut Hai

تمہیں جینے میں آسانی بہت ہے
تمہارے خون میں پانی بہت ہے

کبوتر عشق کا اترے تو کیسے
تمہاری چھت پہ نگرانی بہت ہے

ارادہ کر لیا گر خودکشی کا
تو خود کی آنکھ کا پانی بہت ہے

زہر سولی نے گالی گولیوں نے
ہماری ذات پہچانی بہت ہے

تمہارے دل کی من مانی مری جاں
ہمارے دل نے بھی مانی بہت ہے

Rate it:
Views: 500
07 Jul, 2021
More Kumar Vishwas Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets