Add Poetry

تمہیں معلوم ہے جاناں

Poet: عبد الرحمن By: عبد الرحمن, Multan

تمہیں معلوم ہے جاناں؟

رات کے پچھلے پہر میں
دسمبر کی سرد راتوں میں

دھند سے لبریز شہر میں
ایک دیوانہ سا لڑکا

رات کے اس پہر
روڈ کے اس کنارے

دھند سے دھندلائے روڈ پر
ماضی کی یادوں کواٹھائے

آنکھوں میں شبنم سجائے

تمہیں یاد کرتا ہے
تمھیں سے پیار کرتا ہے

وہ کہتا ہے! محبت سچی ہوتی ہے
بلکل اس روڈ کی مانند

دھند سے دھندلاہٹ ہے
جلد چھٹ ہی جائے گی

کوئی جائے جاکر سمجھائے
یہ سچ ہے محبت سچی ہوتی ہے

یہ بھی سچ ہے لوگ چھوڑ جاتے ہیں
رفاقتیں محبتیں تعلق کئی برسوں کے
یہ بھی سچ ہے کہ لوگ چھوڑ جاتے ہیں

Rate it:
Views: 824
28 Dec, 2021
Related Tags on December Poetry
Load More Tags
More December Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets