Add Poetry

تو کیا ہوا جو مرے ساتھ آج تو نہیں ہے

Poet: Arshad Abbas Zaki By: Adeena, khi
To Kya Hua Mere Sath Aaj To Nahi Hai

تو کیا ہوا جو مرے ساتھ آج تو نہیں ہے
فقط یہی کہ ہے ویرانی ہاؤ ہو نہیں ہے

تمہارے ساتھ جو اک روز میری بات نہ ہو
تو یوں لگے کہ کسی سے بھی گفتگو نہیں ہے

یہ زخم دل کی نمائش نہیں تماشا گرو
دراصل بات یہ ہے پیرہن رفو نہیں ہے

کسی نے دیکھا نہیں ہم نے جیسے دیکھا اسے
غلط کہا ہے کسی نے وہ خوبرو نہیں ہے

ابھی ابھی جو مجھے تجھ پہ پیار آ رہا ہے
خدا کا شکر ادا کر تو روبرو نہیں ہے

میں آپ اپنا مخالف میں آپ اپنا حریف
مرے علاوہ مرا کوئی بھی عدو نہیں ہے

Rate it:
Views: 1089
14 Feb, 2020
More Arshad Abbas Zaki Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets