توبہ

Poet: Shehzad Owaisi By: Shehzad Owaisi, Karachi

ابھی گناہ کی سیڑھیوں سے
اُتر کے آیا ہوں
تو
ہوش کی بلندی نے سنبھالا ہے مجھے
میرے روئے روئے کو
یہ احساس خوب دلایا ہے
کہ
گناہ ایک اندھا کنواں ہے
جس میں گرنے والا
اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے
اور اگر اِن اندھیروں سے
جلد نکل نہ پائے تو
زندگی تاریکیوں میں ڈوب جاتی ہے
اور
موت تو ایک دن آ ہی جاتی ہے

Rate it:
Views: 431
17 Sep, 2010
More Religious Poetry