میں ہوں، تم ہو، اک دنیا ہے۔۔۔توبہ ہے
سارا عالم دیکھ رہا ہے ۔۔۔۔۔ توبہ ہے
سب سے بچ کر اک نظر تم نے دیکھا
اور یہاں جو دل ڈھرکا ہے۔۔۔۔ توبہ ہے
چھیڑ رہی تھی زلف کو چنچل شوخ ہوا
میں یہ سمجھی تم نے چھوا ہے۔۔۔۔ توبہ ہے
میں نے تم سے دل میں ڈھیروں باتیں کی
تمکو خامشی کا گلہ ہے۔۔۔۔۔ توبہ ہے
تم نے پکارا نام کسی کا محفل میں
میں نے اپنا نام سنا ہے ۔۔۔۔۔۔ توبہ ہے
تم نے کہا تھا آپ سے مل کر خوشی ہوئی
لیکن میں نے جو سمجھا ہے ۔۔۔۔۔ توبہ ہے