Add Poetry

تھانے آ کر

Poet: Jafar Bashir By: Jafar Bashir, Al Khobar, Saudi Arabia

ہُوا پہلی بار میں حیران بھی تھانے آ کر
مِلی گونگے کو زبان بھی تھانے آ کر

ایسی خدمت کرتے ہیں یہ تھانے والے
بندہ بُھول جاتا ہے پہچان بھی تھانے آ کر

مُک مُکا کر لو یہیں اچھا ہے ورنہ
ہونا پڑے گا تمھیں پریشان بھی تھانے آ کر

کاش ! اِجازت پولیس کو مِل جائے
ہو جائیں سیدھے یہ حکمران بھی تھانےآ کر

گر اِقبالِ جُرم نہ کرے پھیر دو 12 نمبر
سُننے کو مِلتا ہے فرمان بھی تھانے آ کر

اپنی تشریف کو سہلانا پڑے برسوں تک
ایسے پڑتے ہیں نشان بھی تھانے آ کر

یہ حقیقت ہے کہ شیطان تو اِنسان نہیں
شیطان بن جاتا ہے اِنسان بھی تھانے آ کر

نام تھانے کا سُنے بےقُصور بھی ڈر جائے
خطا ہو جاتے ہیں اوسان بھی تھانے آ کر

چِھتر مِلتے ہیں یہاں کھانے کو
بن کے دیکھو کبھی مہمان بھی تھانے آ کر
 

Rate it:
Views: 468
31 Jan, 2012
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets