Add Poetry

تھانے میں کتنے لوگ کہ لاک اپ نشیں رہے

Poet: سرور فرحان سرورؔ By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

تھانے میں کتنے لوگ کہ لاک اَپ نشیں رہے
کُچھ اُن میں با اثر تھے، کُچھ کمّی کمیں رہے

چور، ڈکیت، قاتل یا بَلوائی، اغوا کار
کتنے ہی “ماہرین“ کہ یاں کے مَکیں رہے

کتنوں کو ہم نے چھوڑا، سفارش کے زور پر
کتنے ہی تھے جو نوٹ سے “مُجرم“ نہیں رہے

لیڈر، عوام، اچھے، بُرے، معصوم، خطا کار
کس کس کا پُوچھتے ہو کہ اکثر یہیں رہے

کتنی ہی بار ہم نے سجایا ڈرائنگ رُوم
چھِتر ہمارے تھانے کے از حد حسیں رہے

کتنے ہی راز، راز رہے، کروا کے مُٹھی گرم
دیوار و دَر اِس تھانے کے سب کے امیں رہے

اِک بار مہماں بن کے گر پہنچا کوئی یہاں
خاطر نہ بھُولے عمر بھر، چاہے کہیں رہے

جانے کیوں شُرفا ڈرتے ہیں تھانے کے نام سے
تھانے تو سب کے واسطے خَندہ جبیں رہے

سرور تو بے وجہ ہی ہیں بد ظن پولیس سے
جب دیکھئے یہ صاحب ہم پہ نُکتہ چِیں رہے

Rate it:
Views: 340
07 Mar, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets