اے لوگوں تیر نہ تلوار سے کام لیا کرو
برا کہنے سے قبل زباں کو لگام دیا کرو
زیست میں ہزاروں نشیب وفراز آئیں تو کیا
نیک بندوں کی طرح صبر کا دامن تھام لیا کرو
اسلام کا پیغام دنیا کو پہنچانے کی خاطر
کچھ مذہبی محفلوں کا بھی اھتمام کیا کرو
جو ہر کسی کے کانوں میں رس گھولے
ایسے پیارے انداز میں سبھی سے کلام کیا کرو
اپنی خطاؤں کو تسلیم کرنے والا عظیم ہوتا ہے
اپنی کوتاہیوں کا نہ دوسروں کو الزام دیا کرو