Add Poetry

تیر نہ تلوار سے کام لیا کرو

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, birmigham

دوستو تیر نہ تلوار سے کبھی کام لیا کرو
برا کہنے سے پہلے زباں کو لگام دیا کرو

زیست میں ہزاروں نشیب و فراز آئیں تو کیا
نیک بندوں کی طرح صبر کا دامن تھام لیا کرو

دین اسلام کا پیغام دنیا کو پہنچانے کی خاطر
کچھ مذہبی محفلوں کا بھی اہتمام کیا کرو

جو ہر کسی کے کانوں میں رس گھولے
ایسے پیارے انداز میںسب ہی سے کلام کیا کرو

اپنی خطاؤں کو تسلیم کرنے والا عظیم ہوتا ہے
اصغر اپنی کوتاہیوں کا دوسروں کو نہ الزام دیا کرو

Rate it:
Views: 610
05 Sep, 2008
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets