Add Poetry

تیرا بن گیا ہوں

Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindi

یارب میں آگیا ہوں
تیرے در پہ آگیا ہوں
گناہوں کو بخشوانے
تیرے در پہ آگیا ہوں
دنیا سے ناطہ توڑ کے
تیرے در سے ناطہ جوڑ کے
خود کو بدل رہا ہوں
تیرے در پہ آگیا ہوں
یارب میں آگیا ہوں
تیرے در پہ آگیا ہوں
توڑا ہے دل کو میرے
دنیا نے بار بار
چھوڑ اے ساتھ میرا
یاروں نے ہزار بار
اب تیرا بن گیا ہوں
بس تیرا بن گیا ہوں
یا رب میں آگیا ہوں
تیرے در پہ آگیا ہوں



 

Rate it:
Views: 371
28 Apr, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets