Add Poetry

تیرا جلال وجلوہ، نورِ قلب نے دیکھا

Poet: NADIA TARIQ By: NADIA TARIQ, LAHORE

ذکر تیرا ہر دم، میرے شعر میں غزل میں
تیری یاد کا بہانہ،یہی بات ہے اصل میں

تیرا جلال و جلوہ، نورِ قلب نے دیکھا
ادراک کر لے تیرا، طاقت نہیں عقل میں

تیرا کلام یا رب، حفاظ کے قلب میں
رکھا ہوا ہو جیسے، قرآن اَک رحل میں

محشر میں تیرے قرباں،سرِعام انکا جلوہ
یہ دید یہ نظارہ، کہاں خلد کے محل میں

سچی ہے میری نسبت،مجھ کو یہی غنیمت
کھوٹے ہیں سکے سارے، میرے دامنِ عمل میں

داتا فرید و خواجہ، ناپید اب وہ جذبہ
الجھا ہے آج سالک، اذکار میں شغل میں

مردار ہے یہ دنیا، عقل و نظر کا دھوکا
مومن کہاں پھنسے گا، اس ذلت و جہل میں

Rate it:
Views: 453
08 Aug, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets