تیری جدائی میں
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamتیری جدائی میں روتی رہتی ہیں آنکھیں
جھونپڑے کی طرح چوتی رہتی ہیں آنکھیں
میں رات بھرٹی وی دیکھتا رہتا ہوں
مجھے جگا کر خود سوتی رہتی ہیں آنکھیں
تھک جاتی ہیں جب موتیوں کو پرو پرو کر
پھر تیریاد کی تسبیح پروتی رہتی ہیں آنکھیں
ہر رات تیرے خط کا تکیہ بنا کر
خوابوں کی فصل بوتی رہتی ہیں آنکھیں
جب اشکوں کا ساون تھمنے نہیں پاتا
میرے تکیے دھوتی رہتی ہیں آنکھیں
More Funny Poetry






