تیری رحمت سے تو مایوس نہیں ہیں مولا

Poet: نوید رزاق بٹ By: نوید رزاق بٹ, سویڈن

تیری رحمت سے تو مایوس نہیں ہیں مولا
ہم سیہ کار، گنہگار، خطا کار سہی

تجھ کو پانا ہے تو پانا ہے تو پانا ہے ضرور
تُو سرِ طور، سرِ حشر، سرِ دار سہی

ہم نے پائی ہے شفاء یار کی چوکھٹ سے نوید
لوگ کہتے ہیں جو 'بیمار'، تو بیمار سہی

Rate it:
Views: 968
12 Jan, 2015
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry