تیری رحمت کا طلب گار

Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahore

یہ مانا کہ بہت گنا ہ گار ہوں
پھر بھی تیری رحمت کا طلب گار ہوں

مشکلوں سے تو نکالنے والا
ہر بندے کی کایا پلٹنے والا

ہر ساعت ہر جگہ تیری نظر ہے
جمال و جلال سے نہ بچا جو جدھر ہے

ہر ذی روح کا تو ہی رازق
سب تعریفوں کے تو ہی لا ئق

ستر ماؤں سے زیادہ شفیق
جو اس کا ہوا یہ اس کا رفیق

بھیجا وہ رحمت کائنات
نبوت کی جہاں ختم ہے بات

مانگیں یہ دعا ا ٹھا کے ہاتھ
کبھی نہ چھوٹے خدا کا ساتھ

Rate it:
Views: 808
23 Feb, 2009
More Religious Poetry