تیری رحمت تیرے کرم کا طلبگار یہ بندہ
گناہ گار سیاہ کار خطاکار سزا وار یہ بندہ
میں لاکھ گناہ گار خطا وار سیاہ کار سہی
تیری رحمت تیرے کرم سے بھی انکار نہیں
جو تو چاہے تو اپنا بگڑا نصیب سنور جائے
یہ بندہ تہی دست ہے اس میں کوئی کار نہیں
بارہا حد سے گزر جانے کا ارادہ چاہا
میں عاصی ہوں یہ اقرار ہے انکار نہیں
تیری رحمت کا طلب گار ہے یہ تیرا بندہ
بخش دے اس کو یہ لاکھ خطا کار سہی
تیری رحمت تیرے کرم کا طلبگار یہ بندہ
گناہ گار سیاہ کار خطاکار سزا وار یہ بندہ
بنا طلب کئے بندوں کو عطا کرتا ہے
تیرے جیسا سخی مولا کوئی دربار نہیں