Add Poetry

تیری یاد کے دیے جلائے بیٹھی ہوں

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

تیری یاد کے دیے جلائے بیٹھی ہوں
کب لوٹ آؤ ، آس لگائے بیٹھی ہوں

تجھ سے بچھڑے یوں تو صدیاں بیت چکی
پھر بھی دل کی راہ سجائے بیٹھی ہوں

پھولوں کی رُت گھر کا راستہ بھول گئی
کانٹوں کے انبار لگائے بیٹھی ہوں

روح پہ طاری ہونے لگی صدموں سے تھکن
کرچی کرچی خواب اٹھائے بیٹھی ہوں

سُکھ کا سُورج اِس جانب کب نکلے گا
کب سے دکھ کے سائے سائے بیٹھی ہوں

درد کا دل تو بڑھا ہُوا ہے آج صدف
میں ہونٹوں پر مُہر لگائے بیٹھی ہوں
 

Rate it:
Views: 295
23 May, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets