Add Poetry

تیرے آگے سرکشی دکھلاوں گا

Poet: علی زریون By: Sohaim, Karachi
Tere Aage Sar Kashi Dikhaunga

تیرے آگے سرکشی دکھلاوں گا؟
تو تو جو کہہ دے وہی بن جاؤں گا

اے زبوری پھول اے نیلے گلاب
مت خفا ہو میں دوبارہ آؤں گا

سات صدیاں سات راتیں سات دن
اک پہیلی ہے کسے سمجھاؤں گا

یار ہو جائے سہی تجھ سے مجھے
تیرے قبضے سے تجھے چھڑواؤں گا

تم بہت معصوم لڑکی ہو تمہیں
نظم بھیجوں گا دعا پہناؤں گا

کوئی دریا ہے نہ جنگل اور نہ باغ
میں یہاں بالکل نہیں رہ پاؤں گا

یاد کرواؤں گا تجھ کو تیرے زخم
تیری ساری نعمتیں گنواؤں گا

چھوڑنا اس کے لئے مشکل نہ ہو
مجھ سے مت کہنا میں یہ کر جاؤں گا

میں علیؔ‌ زریون ہوں کافی ہے یہ
میں ظفر اقبال کیوں بن جاؤں گا

Rate it:
Views: 1750
02 Apr, 2021
Related Tags on Ali Zaryoun Poetry
Load More Tags
More Ali Zaryoun Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets