تیرے بن ستیاناس ہے ساقی

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

تیرے بن ستیا ناس ہے ساقی
دل کا الو اداس ہے ساقی

باقی نکلے ہیں سب تنوروں سے
حسن بس تیرے پاس ہے ساقی

بجٹ سے پہلے ہم بھی تھے گھبرو
اب نہ ہڈی نہ ماس ہے ساقی

میک اپ اترا تو چیخ اٹھا دولہا
تو بیوی ہے یا ساس ہے ساقی

دو ادھر تین ادھر پانچ کدھر
یہ گھر ہے یا کلاس ہے ساقی

ہم کو بھی تو چکھا وہ استثنا
جیسا ریمنڈ کے پاس ہے ساقی

Rate it:
Views: 431
01 Mar, 2011