تیرے دربار میں

Poet: UA By: UA, Lahore

کیونکہ خطاکار ہیں
کیونکہ گنہگار ہیں
کیونکہ سیاہ کار ہیں
جبھی تو اشکبار ہیں
تیرے دربار میں
تیری سرکار میں

بادشاہ ہے تو
باختیار ہے
ہم تیرے غلام ہیں
بے اختیار ہیں
جبھی تو اشکبار ہیں
تیرے دربار میں
تیری سرکار میں

اپنی خطاؤں کی
اپنے گناہوں کی
معافی کے خواستگار ہیں
توبہ کے طلبگار ہیں
جبھی تو اشکبار ہیں
تیرے دربار میں
تیری سرکار میں

کیونکہ خطاکار ہیں
کیونکہ گنہگار ہیں
کیونکہ سیاہ کار ہیں
جبھی تو اشکبار ہیں
تیرے دربار میں
تیری سرکار میں
 

Rate it:
Views: 532
24 Nov, 2015
More Religious Poetry