Add Poetry

تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گا

Poet: شہریار By: zeeshan, Islamabad
Tery Wady Ko Kabhi Jhoot Nahi Samjhunga

تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گا
آج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا

دیکھنے کے لیے اک چہرہ بہت ہوتا ہے
آنکھ جب تک ہے تجھے صرف تجھے دیکھوں گا

میری تنہائی کی رسوائی کی منزل آئی
وصل کے لمحے سے میں ہجر کی شب بدلوں گا

شام ہوتے ہی کھلی سڑکوں کی یاد آتی ہے
سوچتا روز ہوں میں گھر سے نہیں نکلوں گا

تاکہ محفوظ رہے میرے قلم کی حرمت
سچ مجھے لکھنا ہے میں حسن کو سچ لکھوں گا

Rate it:
Views: 1545
16 Jun, 2021
More Shahryar Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets