Add Poetry

جامِ کوثر

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

کریم ایسے ہیں رسوانہیں ہونے دیتے
جلوتوں،خلوتوں میں تنہانہیں ہونے دیتے

آجائے محبوب کے پاس مجرم کوئی
کرتے ہیں معاف سزانہیں ہونے دیتے

گراں گزرتاہے مشقت میں ہماراپڑنا
مشکل بھی کبھی ذرانہیں ہونے دیتے

زہے نصیب ابوبکروعمرکے رسول پاک
کبھی اپنے سے جدانہیں ہونے دیتے

لوٹاکرسورج غروب ہونے کے بعد
نمازعلی کی قضانہیں ہونے دیتے

لے آتے ہیں تشریف زیرمدفن مصطفی
قبرمیں بھی تنہانہیں ہونے دیتے

پلائیں گے جام کوثراپنے ہاتھوں سے
محشرکے دن پیاسانہیں ہونے دیتے

بتاتے ہیں صحت مندزندگی کے اصول
کسی مصیبت میں مبتلانہیں ہونے دیتے

کرتے ہیں بھلاسب کاہی فائدہ
نقصان بھی کسی کانہیں ہونے دیتے

رکھیں گے بھرم امت کاکرکے شفاعت
قیامت میں بھی رسوانہیں ہونے دیتے

بھردیتے ہیں منگتوں کی صدیقؔ جھولیاں
مایوس کوئی بھی گدانہیں ہونے دیتے

Rate it:
Views: 392
06 Feb, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets