Add Poetry

جان دے دیں گے ارض تعبیر پاکستان ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

جان دے دیں گے ارض تعبیر پاکستان ہے
میرے حق میں تو مری تقدیر پاکستان ہے

دیکھ کر ابرو کو تیرے کہتے ہیں شمشیر گر
واہ کیا شمشیر ہے شمشیر پاکستان ہے

تم بھلائی اور برائی اسکی آخر دیکھنا
دوستو قرآن مع تفسیر پاکستان ہے

ہاتھ آئی ہے نصیبوں سے تمہاری خاک پا
اسکو کہتے ہیں اثر تاثیر پاکستان ہے

یہ لڑائی روز کی اچھی نہیں اے مہربان
دل نہیں یہ غنچہ تصویر پاکستان ہے

جس کے دم سے ہے منور دوستو یہ کائنات
روبرو اپنے وطن تحریرپاکستان ہے

کام جو کوشش سے ہو تدبیر پاکستان ہے
جان دے دیں گے ارض تحریرپاکستان ہے

Rate it:
Views: 319
14 Aug, 2016
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets