جانے کیوں دبائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز

Poet: عامر امتیاز عامر By: اشھد, Karachi

جانے کیوں دبائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز
میں پوچھتا ہوں کہاں اٹھائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز

طارق، ایوبی اور قاسم کو یاد کرو
ہم سے کیوں بھلائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز

آگے بڑھو ساتھ دو سرفروشوں کا
جاؤ وہاں جہاں لگائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز

ہم کیوں نہیں سن پا رہے عامر
یہ جو آ رہی ہے کشمیر کی آواز

Rate it:
Views: 1172
03 Feb, 2022