Add Poetry

جاؤ ماتم گزارو جانے دو

Poet: عمار اقبال By: waheed, Peshawar

جاؤ ماتم گزارو جانے دو
جس کا غم ہے اسے منانے دو

بیچ سے ایک داستاں ٹوٹی
اور پھر بن گئے فسانے دو

ہم فقیروں کو کچھ تو دو صاحب
کچھ نہیں دے سکو تو طعنے دو

ہاتھ جس کو لگا نہیں سکتا
اس کو آواز تو لگانے دو

تم دیا ہو تو ان پتنگوں کو
کم سے کم روشنی میں آنے دو

Rate it:
Views: 657
30 Mar, 2021
Related Tags on Ammar Iqbal Poetry
Load More Tags
More Ammar Iqbal Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets