دیکہہ تیرے سرمائے سے جاگتے ہیں لوٹیروں کے بھاگ
جاگ میرے وطن کے "ووٹر" جاگ میرے غریب جاگ
یہ جھوٹے نعرے لگاتے ہیں
اور الف کو بے بتاتے ہیں
حلال کیا اور حرام کیا
یہ سب کچھ کھا پی جاتے ہیں
اپنے انتقام کے شعلوں سے
لگا دے ہر وڈیرے کو آگ
جاگ میرے وطن کے "ووٹر" جاگ میرے غریب جاگ
بدل لو ووٹ سے قسمت اپنی
نہ اب لگنے دینا قیمت اپنی
اب جوتے ان کے ہار بناؤ
دکھا دو اب کے طاقت اپنی
نہ دیکھے جو کوئی اپنا و غیر
یہ ہیں ایسے "کھتری ناگ"