Add Poetry

جب اپنے نغمے نہ اپنی زباں تک آئے

Poet: جگن ناتھ آزادؔ By: اشھد, Karachi

جب اپنے نغمے نہ اپنی زباں تک آئے
ترے حضور ہم آ کر بہت ہی پچھتائے

خیال بن نہ سکا نغمہ گرچہ ہم نے اسے
ہزار طرح کے ملبوس لفظ پہنائے

یہ حسن و رنگ کا طوفاں ہے معاذ اللہ
نگاہ جم نہ سکے اور تھک کے رہ گئے

جو درد اٹھے بھی تو اظہار اس کا ہو کیونکر
حضور حسن اگر آواز بیٹھ ہی جائے

ہٹے نظر سے نہ فرقت کی دھوپ میں آزادؔ
کسی کی سنبل شب رنگ کے گھنے سائے

Rate it:
Views: 507
17 Jan, 2022
More Jagan Nath Azad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets