جب بھی میرے لب ہلے
جب بھی میرے ہاتھ اٹھے
میری آنکھوں کی پلکوں پہ
جب بھی آنسوؤں کے موتی سجے
مانگی میں نے یہی دعا
خوش رہو تم یونہی سدا
عمر بھر تم شاد رہو
شاد رہو آباد رہو
دکھ نہ کبھی تیرے پاس آئے
ہر خوشی تمہیں راس آئے
مانگو تم جو بھی دعا
قبول کرے اُسے خدا
تیری زندگی کی راہوں میں
پھول کھلیں ، کانٹے ہٹیں
نہ کوئی تجھ کو
کبھی ایسا غم ہو
جس سے تری آنکھیں
کبھی نم ہوں
تُو جو چاہے
ٹو جو مانگے
تجھے مل جائے