Add Poetry

جب ترے نین مسکراتے ہیں

Poet: عبد الحمید عدم By: نعمان علی, Lahore

جب ترے نین مسکراتے ہیں
زیست کے رنج بھول جاتے ہیں

کیوں شکن ڈالتے ہو ماتھے پر
بھول کر آ گئے ہیں جاتے ہیں

کشتیاں یوں بھی ڈوب جاتی ہیں
ناخدا کس لیے ڈراتے ہیں

اک حسیں آنکھ کے اشارے پر
قافلے راہ بھول جاتے ہیں

Rate it:
Views: 855
12 Feb, 2022
More Valentine Day Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets