جب تمہاری بات ہوگی

Poet: عرفان By: عرفان, Karachi

جب تمہاری بات ہوگی
وہ غزل کی رات ہوگی

گنگنائے گیت ساون
رم جھمی برسات ہوگی

چاند چھت پر اور میں بھی
دیکھیے کیا بات ہوگی

آج ایسا لگ رہا ہے
پریم کی شروعات ہوگی

اور شاید خواب میں ہی
سج رہی بارات ہوگی
 

Rate it:
Views: 36
03 Sep, 2025