جب سے تیری نظروں کو بھا گیا ہوں
تب سے میں دنیا پہ آ گیا ہوں
جیت پر تو مسکراتے ہیں سبھی
تیرے لئے اپنی ہار پہ مسکرا گیا ہوں
میرے جانے سے تو خوش ہے مگر دیکھ
جاتے جاتے ہر آنکھ کو رلا گیا ہوں
اس نفسا نفسی اور خود غرضی کے عالم میں
میں ہی جانتا ہوں کیسے عمر بتا گیا ہوں
اپنے عشق کو بربادی کا ذمہ دار ٹھہرا کر
تیرے حسن پہ آنیوالا ہر الزام ہٹا گیا ہوں
تیرے نام کو خود کے نام سے منسوب کر کے