جب سے روٹھ کر کوئی دیدہ ور گیا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جب سے روٹھ کر کوئی دیدہ ورگیا ہے
ہم کو تمام عمر کےیےدیدہ ترکرگیا ہے

میرےدل میں اسے کس چیز کی کمی تھی
جو چھوڑ کے وہ اتنا پیارا گھر گیا ہے

ابھی سےاسے جانے کی کیا جلدی تھی
اس بات سےمجھے پریشان کر گیا ہے

پہلی ہی چاہت میں اتنے غم ملے ہیں
اب دوسری بارمحبت کرنےسےدل ڈر گیاہے

اب کبھی اصغر کو نا ڈھونڈھنا اے دوست
وہ سدا کےلیے چھوڑ تیرا نگر گیا ہے

Rate it:
Views: 474
24 Jun, 2011