جب سے وہ میری زیست میں آئی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جب سےوہ میری زیست میں آئی
اس دن سےزندگی مصیبت میں آئی

سپنوں میں پابندی سےآتی رہی
میرے پاس نہ حقیقت میں آئی

مفلسی سب مریدوں کےگھر میں
ساری دولت جیب پیرطریقت میں آئی

مریدوں کو لوٹ کرتجوریاں بھرو
ایسی بات نہ کہیں شرعیت میں آئی

ہم توہرکسی کا بھلا چاہتےہیں
کسی کےلیےنہ برائی نیت میں آئی

Rate it:
Views: 724
29 Nov, 2017