جب وہ سجتاہےاورسنورتاہے
دیکھ کر چاند آہیں بھرتا ہے
بس وہی دن ہے عید کامیری
اسکی قربت میں جو گذرتاہے
رات ہو تے ہی کوئ چپکے سے
میری آنکھوںمیں آ سمٹتا ہے
تیرے چہرے پہ حسن ہے اتنا
تجھکو دیکھوں تو دل نکھرتاہے
بس وہی پل ہے زندگی میری
تیرے پہلو میں جو گذرتا ہے
نام ہوتا ہے عشق میں تب ہی
جب کہانی میں کوئ مرتاہے
اسکو کھونے کا سوچ کےہی غزل
دل میں اک درد رقص کرتا ہے