جس بہو سے دور ساس رہتی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جس بہو سے دورساس رہتی ہے
اس کےاندر بھڑاس رہتی ہے

جس دن بہو خوش ہوتی ہے
سارا دن ساس اداس رہتی ہے

پہلے تو بڑے سبز باغ دکھاتی ہے
شادی کےبعد بن کےباس رہتی ہے

جب کوئی پڑوسن بہو کا پوچھتی ہے
کہتی ہےگھر کا کرتی ستیہ ناس رہتی ہے

کل ایک گھرکےباہر ایک تختی دیکھی
لکھا تو خبر دار یہاں ایک ساس رہتی ہے

Rate it:
Views: 330
15 Jun, 2011