جس جوان کے دس بارہ سالے ہوتے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جس جوان کےدس بارہ سالےہوتے ہیں
اس کےسارے سکھ الله حوالےہوتےہیں

غصے میں بیویاں جنہیں گدھا کہتی ہیں
میرےپڑوس میں ایسے گھر والے ہوتےہیں

میری پڑوسن کی آنکھیں کچھ ایسی ہیں
جیسےچائےکےبھرےپیالے ہوتے ہیں

ہمسائیاں ایسےلوگوں کو جینےنہیں دیتیں
جو مجھ غریب جیسےبھولےبھالےہوتےہیں

میں جس پڑوسن کی مرغی چرانےجاؤں
اسی نےدو چار بل ڈوگ پالےہوتےہیں

Rate it:
Views: 592
14 Sep, 2011