جس دن سے پڑوسن کا پیار پایا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جس دن سےپڑوسن کا پیار پایا ہے
اس دن سےزندگی کا بیمہ کرایا ہے

ہم نے تو اسےزندگی بھر کا پیاردیا
اس کےبھا ئیوں نےمجھےستایا ہے

لوگ ہمساہئیوںسےکیوں پیارنہیں کرتے
یہ فلسفہ اب میری سمجھ میں آیا ہے

لگتا ہے جیب کی صفائی ہونےوالی ہے
فون کر کےمجھےشاپنگ کہ لیےبلایا ہے

ناجانے کیسےخبر ہو گئی زمانے کو
ورنہ ہم نے تو یہ رازکسی کو نا بتایا ہے

Rate it:
Views: 670
17 Oct, 2011