جس سفینے کے مصطفیْ ہوں نا خدا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

جس سفینے کے مصطفیْ ہوں نا خدا
راستہ بحر وبحر دیتے رہیں گے با خدا

وہ محمد جس کے سینے میں خدا کا نور ہے
اس کی چوکھٹ ہی تو ہے صدق و صفا کا راستہ

گنبدِ خضرٰی سے ہٹتی ہی نہیں نظرہں میری
اس قدر روشن حسین دیکھا کہاں تھا ائینہ

لے گئے جبرریل و اسرافیل جب معراج پر
آپ کے قدموں نے بخشا منتحا کو مرتبہ

قید تھی وشمہ اندھیری میں جہالت کے زمیں
آپ نے سیرت سے بخشا روشنی کا فلسفہ

Rate it:
Views: 388
31 Oct, 2014
More Religious Poetry