جس پہ پیرباباکی خاص نظرکرم ہو پائے
اس گھرانےکی حالت قابل رحم ہو جائے
کبھی بندش کبھی بھوتوں کا ڈیرہ ہو جاتا ہے
کئی بار ہفتے بعد کالےجادو کاپھیراہو جائے
ایسےچکرباز پیروں سےسب کوالله بچائے
ان کےچولے دیکھ کرکوئی دھوکہ نہ کھائے
ہمارےمشاہدے میں کچھ ایسےبابےبھی آئے
جن کی ٹانگیں ان کی ہرمریدنی باری باری دبائے
جو کچھ اصغرکی گناہ گار آنکھوں نےدیکھاہے
وہ سب کچھ لکھتےہوئےمیرےقلم کو شرم آئے