جس کا مجھ۔۔۔

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

جس کا مجھ پہ احسان بہت ہے
مجھے اس یار پہ مان بہت ہے

میں قسمت پہ کیوں نہ نازکروں
مجھ پہ وہ مہربان بہت ہے

اس کی خاطر جان واردوں لیکن
میرا یار مجھ سےبدگمان بہت ہے

اس کہ بنا میں کچھ بھی نہیں
اس کہ ساتھ میری شان بہت ہے

اس کہ ساتھ میری تمام عمرگزرے
اصغر کے دل کا یہ ارمان بہت ہے

Rate it:
Views: 388
21 Apr, 2016