Add Poetry

جس کو ملے حکم اذاں

Poet: Mahmood ul Haq By: Mahmood ul Haq, Lahore

جس کو ملے حکم اذاں غلام سے سردار ہو جائے
اگر عبادت میں ہو دکھاوا تو انکار ہو جائے

بات گر حد سے بڑھے تو تکرار ہو جائے
تقاضا بار بار ہو تو اصرار ہو جائے

منظر جو دکھا دیا تو علمبردار ہو جائے
نظر سے جو چھپا لیا تو اسرار ہو جائے

عشق کی ہے انتہا ہر پتے میں دیدار ہو جائے
گل جو سونگھ لوں دل بیقرار ہو جائے

نیکی زبان زد عام ہو تو بیکار ہو جائے
لفظوں کو جب ملے زبان تو شاہکار ہو جائے

عقل خرد تو شعور علم سے بیزار ہو جائے
شاہانہ مزاج ہی اس کا سرکار ہو جائے

مومن کا عمل صالح تو سالار ہو جائے
ضعیف الایمان تو صرف رضا کار ہو جائے

Rate it:
Views: 462
06 Apr, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets