جستجو تخلیق کا مقصد ہے ،اے مومن! سمجھ لے
عقل ہے تیرے پاس تو ظاہر سے باطن سمجھ لے
علم کے موتیوں سے بھر دو اپنے دامن کو
قرب الہی کا تو یہی ضامن سمجھ لے
محبت، رواداری، خلوص و درد دل اپنا
کینہ و حسد کو روح کے لئے ناگن سمجھ لے
رکھ کے بالائے طاق تحقیق کو اپنا کے نماز
تو اپنی تجلیق سے وفا کو ناممکن سمجھ لے
اے میرے مالک! مجھے حقیقی سمجھ عطا کر
ادھوری ہر زکر اس دعا کے بن سمجھ لے