جشن آمد سرکار منانا ہے مدینے چلئیے
سوئی قسمت کو جگانا ہے مدینے چلئیے
دونوں عالم کے ہیں سلطان مدینے والے
دونوں عالم کو جو پانا ہے مدینے چلئیے
مچل رہے ہیں ادھر عشق نبی کے پروانے
وہاں جلوہ جاناں ہے مدینے چلئیے
کتنے خوش قسمت ہیں ہم کہ سرکار کے امتی ہیں
یہی دنیا کو بتانا ہے مدینے چلئیے
اپنا جنت سے کاشی کیا لینا دینا
دل مدنی کا دیوانہ ہے مدینے چلئیے