Add Poetry

جعلی پیر

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

پیر صاحب سب کو تعویز باکمال دیتے ہیں
میں جب بھی جاؤں مجھے ٹال دیتے ہیں

جس کے سر پر محبت کا بھوت طاری ہو
تھوڑا نزرانہ لے کر اسے نکال دیتے ہیں

جو کوئی محبوب کی بے وفائی کی شکایت کرے
اسے آنسو پونچھنے کے لیے رومال دیتے ہیں

اور کسی سے مل کر انہیں مسرت نہیں ہوتی
مجھے دیکھتے ہی پا دھمال دیتے ہیں

امیروں کے کھانے میں بریانی و مرغ مسلم
میرے جیسے غریبوں کو روٹی اور دال دیتے ہیں

Rate it:
Views: 438
10 Feb, 2011
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets