وادی میں دیکھو وہ لٹتے آنچل
جہاں والو بلا رہے ہیں
جو مینار مسجد ہیں محروم اذان
اذان والو بلا رہے ہیں
سسکتے بچے تڑپتے لاشے
وہ گرتے گنبد وہ جلتے قرآن
قرآن والو بلا رہے ہیں
گنوا کے عصمت لٹا کے عزت
وہ لاش کس کی عیاں پڑی ہے
کفن کے طالب وہ بہنوں کے ٹکڑے
ایمان والو بلا رہے ہیں