جلتی ﺷﻤﻌﯿﮟ ﺭﻭﺷﻦ ﭼﮩﺮے
Poet: Birthday By: nusrat, multan
جلتی ﺷﻤﻌﯿﮟ ﺭﻭﺷﻦ ﭼﮩﺮے
ﻛﺎﻣﻨﯽ ﻟﮍﯾﺎﮞ، ﻧﺎﺯﮎ ﺳﮩﺮﮮ
ﻧﺮﮔﺲ، ﺑﯿﻼ، ﻣﻮﺗﯿﺎ، ﻻﻟﮧ
ﺟﻮﮨﯽ، ﭼﻤﭙﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﻔﺸﮧ
ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺎﺩ ﮨﮯ ﻧﺎں
ﺁﺝ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺳﺎﻟﮕﺮﮦ ﮨﮯ
ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮨﻢ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﻧﺎں
ﮨﻢ ﺗﻮ ﺻﺮﻑ ﺩﻋﺎ ﮔﻮ ﻟﻮﮒ
ﺧﺎﮎ ﻭ ﻣﮩﺮ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺳﻨﺠﻮﮒ
ﭘﺎﺱ ﺭﮨﻴﮟ ﯾﺎ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﯿﮟ
ﻭﺣﺸﺖ ﺳﮯ ﺭﻧﺠﻮﺭ ﺭﮨﯿﮟ
ﻣﺤﻔﻞ ﺗﻮ ﺁﺑﺎﺩ ﮨﮯ ﻧﺎں
ﺁﺝ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺳﺎﻟﮕﺮﮦ ﮨﮯ
ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮨﻢ ﮐﻮ ﯾﺎﺩ ﮨﮯ ﻧﺎں
More Birthday Poetry
روحِ من کی سالگرہ پر نغمہء دعا چمکتا چاند نئی زندگی مبارک ہو
تمہیں یہ روشنیوں کی گھڑی مبارک ہو
سجا ہے جشنِ تمنا کا کارواں دل میں
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
مہک اُٹھا ہے فلک، مسکرائی ہے دھرتی
فضا میں گھل گئی ہر تازگی مبارک ہو
کھِلے ہیں پھول نئے، گنگنا رہی ہے صبا
تمہیں یہ نغمگی، یہ شاعری مبارک ہو
فلک سے اترے دعا، چوم لے تمہیں آ کر
تمہیں یہ رب کی عطا، بندگی مبارک ہو
محبتوں کی گھٹائیں برس رہی ہیں یہاں
تمہیں یہ چاہتوں کی روشنی مبارک ہو
تری نگاہوں میں بستی رہے بہاروں کی لو
تمہیں یہ لمس بھری دلکشی مبارک ہو
ہے قلبِ عادلؔ میں یہ تمنا عرصے سے
تمہیں یہ ہنستی ہوئی زندگی مبارک ہو
تمہیں یہ روشنیوں کی گھڑی مبارک ہو
سجا ہے جشنِ تمنا کا کارواں دل میں
تمہیں یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
مہک اُٹھا ہے فلک، مسکرائی ہے دھرتی
فضا میں گھل گئی ہر تازگی مبارک ہو
کھِلے ہیں پھول نئے، گنگنا رہی ہے صبا
تمہیں یہ نغمگی، یہ شاعری مبارک ہو
فلک سے اترے دعا، چوم لے تمہیں آ کر
تمہیں یہ رب کی عطا، بندگی مبارک ہو
محبتوں کی گھٹائیں برس رہی ہیں یہاں
تمہیں یہ چاہتوں کی روشنی مبارک ہو
تری نگاہوں میں بستی رہے بہاروں کی لو
تمہیں یہ لمس بھری دلکشی مبارک ہو
ہے قلبِ عادلؔ میں یہ تمنا عرصے سے
تمہیں یہ ہنستی ہوئی زندگی مبارک ہو
عادل شاہ






