دیکھا ہے ایک بارجس نے جمال مصطفی
. رہتا ہے ہروقت اس کو خیال مصطفی
رب فرمایا اس وقت تک صبح نہیں ہوگی
نہ دیں گے اذان جب تک بلال مصطفی
اترجاتے ہیں دلوں میں نعتوں کے الفاظ
سناتے ہیں مدحت رسول میں ہم احوال مصطفی
عشاق محبوب کی اورکوئی آرزوہی نہیں
جاری ہے زبان پہ ان کی سوال مصطفی
اللہ اوربلندکرتا ہے عظمتیں محبوب کی
دشمن دین ڈھونڈھتے ہیں جوں جوں زوال مصطفی
صرف اللہ کوہی مان لیناکافی نہیں
مسلمان ہے جودل سے کرے اقبال مصطفی
سورج پلٹ کرآیا چاندہوادوٹکڑے
ہیں اس سے بڑھ کرمعجزے کمال مصطفی
کلام ہے اللہ کا زبان ہے مصطفی کی
قرآن پاک کی اعلیٰ تفسیرہیں اقوال مصطفی
خالق نے محبوب کاسایہ ہی نہیں بنایا
یکتاہیں کائنات میں نہیں کوئی مثال مصطفی
بھیجوں گابراق تیرے امتیوں کی قبرپر
رب فرمایا دیکھ کرشب معراج ملال مصطفی
بچایا نظام مصطفی دے کراہلبیت نے قربانیاں
دین مصطفی کے وارث ہیں صدیق ؔ آل مصطفی